Jan 21, 2021 | 9:41 PM

Trend TV

Better Informed Today

عالمی وبا:انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے سیریز منسوخ

لندن: انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے سیریز عالمی وبا کے باعث منسوخ کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ ٹیم کے دو کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث پہلا ون ڈے میچ منسوخ کیا گیا تھا جبکہ دوسرے ون ڈے سے قبل بھی کھلاڑیوں کی رپورٹ بروقت نہ آنے پر سیریز منسوخ کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقا کے کھلاڑی کا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر انگلینڈ کے ساتھ ون ڈے میچ ملتوی کر دیا گیا تھا۔