Jan 23, 2021 | 2:39 AM

Trend TV

Better Informed Today

نور بخاری:حجاب جنت میں داخلے کی کنجی ہے

کراچی :رنگینیوں کی دنیا کو تج کر اسلام کی راہ اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کا کہنا ہے کہ حجاب جنت کی کنجی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی ایک حجاب والی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’یہ صرف حجاب نہیں بلکہ یہ جنت میں داخلے کی کنجی ہے ‘‘۔ مگر ان کی اس تصویر پر جہاں ان کی تعریف کرنے والے بہت سے لوگوں نے ان کے اس نئے روپ کو پسند کیا اسی طرح کئی لوگوں نے ان پر تنقید کی کی۔