اسلام آباد :پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اجلاس کے بعد سر براہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہا اگر لاہور جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو ملتان سے بُرا حشر ہو گا ،انہوں نے کہا لاہور جلسہ تاریخی ہو گا اور حکومت کیلئے آخری کیل ثابت ہو گا ،مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو بڑی ٹکر دینے کیلئے31 دسمبر تک تمام پارٹیوں کے ارکان پارٹی کواپنے اپنے قائدین کے پاس استعفے جمع کرانے کی ڈیڈلائن دیدی
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں لاہور میں ہونے والے جلسے سے متعلق لائحہ عمل پر غور کیا گیا ،اجلاس ختم ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم اجلاس میں تمام سربراہان نے اپنی اپنی پارٹیوں کا موقف پیش گیا ۔
مزید خبریں
براڈ شیٹ کیس میں فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا
بختاور بھٹو کی شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر بلاول ہائوس کا ردعمل آگیا
مریم نوازکیخلاف شکنجہ تیار ،شیخ رشید نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا