Jan 23, 2021 | 4:00 AM

Trend TV

Better Informed Today

اداکارہ نیلم منیر بھی عالمی وبا کا شکار

کراچی:پاکستان کی نامور اداکارہ نیلم منیر بھی عالمی وبا کا شکار ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیلم منیر نے وبا میں مبتلا ہونے سے متعلق وبا ایک حقیقت ہے اور ہمیں اس کا مقابلہ کرنا ہے کے عنوان کے ساتھ انسٹاگرام پوسٹ پر ایک تصویر شیئر کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ کاکہنا تھا کہ میں آپ سب کو کچھ ضروری باتیں بتانا چاہتی ہوں جن سے پچھلے چند روز سے میں گزر رہی تھی۔

اداکارہ کے مطابق ان کا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم ان کے تمام گھر والے اس موذی مرض سے محفوظ اور صحتمند ہیں۔