Jan 23, 2021 | 5:04 PM

Trend TV

Better Informed Today

کویت نے پہلا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجنے میں کامیابی حاصل کر لی

کویت نے پہلا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجنے میں کامیابی حاصل کر لی

کویت: مغربی ممالک کی طرح اسلامی ملکوں نے بھی سائنس اور ٹیکنالوجی میں قدم رکھ دیا، خلا کو تسخیر کرنے کے لیے کویت نے پہلا سائنسی تجربہ کرتے ہوئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق کویت فاؤنڈیشن فار ایڈوانسمنٹ آف سائنسز کے سائنٹفک سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل رانا النبری نے اعلان کیا کہ ریاست نے پہلا سائنسی تجربہ بین الااقوامی خلائی اسٹیشن بھیج دیا جو کویت کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق تحقیقی مقاصد کے لیے خلائی سیارہ فالکن آئی جنوبی امریکا میں واقع فرانسیسی خلائی مرکز سے بدھ کی صبح اماراتی وقت کے مطابق 5 بج کر 33 منٹ پر چھوڑا گیا ہے۔

یہ سیٹلائٹ بھی یو اے ای کی مسلح افواج کے پانچ سالہ خلائی منصوبہ کا حصہ ہے۔ خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اس تحقیقی منصوبے پر غیر ملکی ماہرین کی معاونت سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عقابی نگاہ سیٹلائٹ تصویر کشی کی ہائی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اس کو نقشوں ، زرعی نگرانی ، شہری منصوبہ بندی ، ماحول کی مانیٹرنگ ، قدرتی آفات سے متعلق منصوبہ بندی اور ملک کی سرحدوں اور ساحلی علاقوں کی دفاعی نقطہ نظر سے نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔