راولپنڈی: بھارتی فوج کی ایل او سی کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بھر پو ر جواب دیاجبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان سپاہی ظروف اور لانس نائیک طارق جام شہادت نوش کرگئے۔
پاک فوج کی جانب سے دیے گئے جواب میں بھارتی فوج کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑااور دشمن فوج کے دو فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔
مزید خبریں
پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ ریکارڈ پر ایک نظر
واٹس ایپ صارفین کیلئے انتہائی اچھی خبر ،پریشان ہونے کی ضرورت نہیں
فیس بک، ٹویٹر کو ٹرمپ کے اکاؤنٹس بند کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑ گئی