ملک بھر میں جاری بارشوں کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا، رواں ہفتے کے اختتام تک مزید بارشوں اور برفباری کا امکان
ملک بھر میں جاری بارشوں کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا، رواں ہفتے کے اختتام تک مزید بارشوں اور برفباری کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری بارشوں کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہے گا جبکہ مزید برفباری بھی ہوگی۔
ملک بھر کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کے باعث ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختون خوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں جمعرات اور جمعہ کے دوران کوئٹہ، زیارت، سبی، تربت اور قلعہ سیف اللہ سمیت مختلف شہروں میں بادل برسیں گے۔
مزید خبریں
پنجاب کے کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں
سردی کی شدت میں مزید اضافہ ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
یورپ میں نومبر ریکارڈ حد تک گرم ترین رہا،یورپی یونین سٹیلائٹ مانیٹرنگ سروس