دبئی :آئی سی سی نے بھارت اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کے اختتام پر کھلاڑیوں کی ایک روزہ کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں تاہم ان کا دوسری پوزیشن پر موجود روہت شرما سے فاصلہ مزید کم ہوگیا ہے۔
کھلاڑیوں کی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بلے بازوں کی فہرست میں 870 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ بھارتی اوپنر روہت شرما کا 842 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے تاہم ان کا بابراعظم سے فاصلہ اب صرف 5 پوائنٹس کا رہ گیا ہے جن کے 837 پوائنٹس ہیں ۔
مزید خبریں
عاقب جاوید:جنوبی افریقہ کی ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئن ہے
پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ ریکارڈ پر ایک نظر
ویرات کوہلی کو عمران خان بننے کیلئے دوبارہ پیدا ہونے پڑے گا