لاہور :لاہو ر جلسے سے قبل مریم نواز نے قوم کے نام اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 13 دسمبر کو وہیں ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں جہاں قرار داد پاکستان منظور کی گئی تھی۔
مریم نواز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا 13 دسمبر جلسے کا نہیں بلکہ فیصلے کا دن ہے ،انہوں نے کہا جس مقام پر حق اور سچ پر کھڑے لوگوں نے ایک ساتھ مل کر قرار داد پاکستان منظور کی وہیں حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہو کر ہم سب مل کر ایک نئی تاریخ رقم کرینگے ،13دسمبر ایک جلسے کا نہیں بلکہ فیصلے کا دن ہے ،فیصلہ اپنے حق کے حصول کا یا فیصلہ موجودہ بدترین حالات سے سمجھوتے کا دن ہو گا ،عوام کو اپنا فیصلہ کرنا ہوگا .
عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا مہنگائی کے عذاب کیخلاف ،معیشت اور روزگار کی تباہی کیخلاف ،آٹا چینی چوری کیخلاف 90روپے کلو آٹے کیخلاف ،کشمیر کے سودے کیخلاف جبر مسلسل اور جھوٹے مقدمات کیخلاف اب سب کو مل کر ایک آواز بننا ہو گا ،مریم نواز نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جس طرح آپ نے اب تک پی ڈی ایم کے جلسوں میں بھرپور شرکت کر کے ظالم حکمرانوں کو شکست دی وہ بے مثال ہے ۔
مزید خبریں
اداکارہ میرا نے شادی کا اعلان کر دیا
بابر اعظم کا بال پکڑنے سے قومی ٹیم کا کپتان بننے تک کا سفر
پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے