May 16, 2021 | 9:06 PM

Trend TV

Better Informed Today

لاہور جلسہ :شیخ رشید نے اپوزیشن رہنمائوں کو بڑی پیشکش کر دی

وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کی کاپی کرنے والے مینار پاکستان کی سیاست سے نیچے جائینگے ،یہ سیاستدان دو ماہ سے کوچے کوچے جا کر مہم چلا رہے ہیں ان کی امیدیں بر نہیں آئینگی ،عمران خان اب جلسے جلوسوں سے جانے والا نہیں ،اگلا وزیر اعظم بھی عمران خان ہی ہوگا ،انہوں نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش دیتے ہوئے کہاکہ اگر پی ڈی ایم والوں نے عمران خان سے بات نہیں کرنی تو پھر بتائیں کس سے بات کرینگے
شیخ رشید کا کہنا تھا بڑا سیاستدان دیوار کے پیچھے دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،بڑے سیاستدان کی آواز بڑی ،فیصلہ بڑا اور فہم بڑا ہو تا ہے ،بڑاسیاستدان وہ ہوتا ہے جس کا ظرف بڑا ہوتا ہے ،سیاستدان کال دیتا ہے گلی گلی ددعوت نامے بانٹ کر خوار نہیں ہوتا ،ملتان میں جو کنٹینر کا مسلہ پیدا ہو ا وہ لاہور میں نہیں ہوگا ،کھلی اجازت ہے آپ جلسہ کریں آپ پر کوئی پابندی نہیں ہے ،سب جان لیں عمران خان ان جلسے جلوسوں سے نہیں جا رہے ،اقتدار کے بھوکے اتوار بازار سجا رہے ہیں ۔