Jan 26, 2021 | 2:49 PM

Trend TV

Better Informed Today

مولانا فضل الرحمن: ہم لانگ مارچ کریں گے۔

لاہور :پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مینار پاکستان لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ناجائز حکومت مسلط ہے ناجائز ہے ،ناجائز حکومت کیلئے دھاندلی کی گئی تھی ،عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جاتا ہے تو قومی یکجہتی برقرار نہیں رہ سکتی ،زخم گہرے ہوتے جا رہے ہیں ،احساسات میں غصے ،ناراضگی کا عنصر بڑھ رہا ہے ،ہمیں انارکی کی طرف جانے سے پہلے حالات سنبھال لینا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا عمران خان نے کشمیر کا سودا کر دیا ہے ،کشمیر بھارت کو بیچ دیاہے ،عمران کی حکومت نے پاکستان کو انتا کمزور کر دیا کہ ہم کشمیر کا تحفظ نہیں کر سکے ،آج ہندوستان نے کشمیر کو ہڑپ کر لیا ،کشمیر پر قبضہ کر لیا ،73 سال تک کشمیر انڈیا کو ہڑپ کرنے کی جرات نہیں کر سکا ،آ ج غریب بیروزگار ہے ،مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے ،قوت خرید ختم ہو چکی ہے ،ہم 73 سال سے کشمیریوں کو کچھ نہیں دے سکے ،کشمیریوں کے خون پر سیاست ہو رہی ہے ۔