Jan 21, 2021 | 10:43 PM

Trend TV

Better Informed Today

امریکا: الیکٹرک کار اب چارجنگ کے بعد 1600 کلو میٹر تک سفر کر سکتی ہے

نیویارک: ٹیکنالوجی کی دنیا میں امریکا کا ایک اور بڑا کارنامہ ، امریکی کمپنی نے ایسی الیکٹرک کار متعارف کرا دی جو ایک دفع چارجنگ کے بعد 1600 کلو میٹر تک سفر کر سکتی ہے ، کیونکہ یہ سورج کی روشنی سے بھی چارج ہوتی رہتی ہے۔تفصیلات کے مطابق تین پہیوں والی یہ کار سین ڈیاگو کی کمپنی ایپترا نے تیار کی ہے، جس میں 32 مربع فٹ کا سولر پینل لگا ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ اس پینل کی مدد سے گاڑی روزانہ 72 کلو میٹر سفر کر سکتی ہے، اسے بجلی سے بھی ری چارج کیا جا سکتا ہے، اس میں دو لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔