لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ مینار پاکستان کا جلسہ خالصتاً عوام کا جلسہ تھا اور انہوں نے فیصلہ دیدیا، مینار پاکستان کے جلسے سے یہ گھبرا گئے ہیں، انہیں اب گھبرانا ہی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی کی عاملہ اور ورکنگ کمیٹیوں، قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مینار پاکستان کے تاریخی جلسے کے انعقاد پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جلسے کے دوران پتہ چل گیا تھا میڈیا کو ہدایات کہاں سے آرہی ہیں، ہمیں اب ایسی باتوں سے فرق نہیں پڑتا، جلسہ کے انعقاد میں کئی مشکلات کا سامنا رہا۔
مزید خبریں
شبلی فراز:بلاول بھٹو کی سیاست جھوٹ فریب اور کرپشن پر مبنی ہے
پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ ریکارڈ پر ایک نظر
نادیہ خان:صرف چار ماہ قبل ہم اجنبی تھے