Jan 26, 2021 | 1:08 PM

Trend TV

Better Informed Today

بابراعظم کا انگوٹھا زخمی

بابراعظم : انگوٹھا زخمی،نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر

کوئنز ٹاﺅن:پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا نقصان ،کپتان بابراعظم زخمی ہوکر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سیدھے انگو ٹھے میں فریکچر کروا بیٹھے جسکے باعث وہ ٹی 20 سے باہر ہوگئے ہیں۔
بابر اعظم کو پریکٹس کے دوران گیند انگوٹھے پر لگی جس کے باعث وہ اب 12 روز تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے جبکہ میڈیکل بورڈ بابراعظم کی دیکھ بھا ل کرتا رہے گا۔
پاکستان کرک ٹیم انتظامیہ کی جانب سے بابراعظم کی جگہ شاداب خان کو کیویز کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے کپتان بنادیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بچے نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی فتح کیلئے دعاگو جبکہ بچوں نے ویڈیو پیغام میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کیلئے دعا ئیہ کلمات کہے اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

پی سی بی کی جانب سے جیسے ہی ویڈیو شیئر کی گئی تو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے دل کو یہ ویڈیو بھا گئی اور انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اب یہ ہے محبت‘۔