Apr 17, 2021 | 10:16 PM

Trend TV

Better Informed Today

ماہرہ خان بھی عالمی وبا کا شکار

ماہرہ خان بھی کرونا کا شکار

اسلام آباد : اپنی شاندار اداکاری کے باعث دنیا بھر میں نام بنانے والی مشہور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی عالمی وبا کا شکار ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُن کا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ انہوں نے اپنے قریبی رہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنا خیال رکھیں۔
ماہرہ خان نے کہا کہ وہ بیمار ہیں لیکن امید ہے وہ جلد اس وبا پر قابو پا لیں گی، انہوں نے اپنے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ اپنا خاص خیال رکھیں ، ماسک کا باقاعدگی سے استعمال کریں اور ایس او پیز پر لازمی عمل کریں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی پاکستانی اداکار اس وبا کا شکار ہوئے لیکن بعد میں صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں عالمی وبا کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور 24 گھنٹون کے دوران عالمی وبا سے متاثرہ 72 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ایکٹو کیسز کی تعداد 46 ہزار 629 تک پہنچ گئی ہے، اب تک تین لاکھ 84 ہزار مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار 359 جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ ستائیس ہزار 212 ہو چکی ہیں۔ اسلام آباد میں 34 ہزار 579 افراد میں وبا کی تصدیق ہو چکی ہیں۔