قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب خان کی فٹنس بہتر ہونے لگی ہے جنہوں نے آج باﺅلنگ پریکٹس بھی کی ہے اور نیوزی کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی ٹانگ میں کھچاﺅ کم ہوا ہے اور اب معمولی درد ہے جو مزید ایک دو روز میں مکمل ختم ہوجائے گا۔ شاداب خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20سیریز کیلئے بابر اعظم کی جگہ پاکستان ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم گزشتہ روز انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے تھے جس کے باعث شاداب خان کو قیادت سونپی گئی ہے تاہم اگر وہ بھی انجری کے باعث سیریز نہ کھیل سکے تو پھر متبادل کپتان کے طور پر محمد رضوان، عماد وسیم اور محمد حفیظ کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
مزید خبریں
اپنے والدین کے ولیمے میں شریک ہونے والا دنیا کا واحد بچہ ‘ دراصل معاملہ کیاہے ؟ آخر کار معلومات سامنے آ گئیں
پب جی کا نیا سیزن یکم اپریل کو جاری کیا جائے گا
عامر خان نے اچانک سوشل میڈیا چھوڑنے کی وجہ بھی بتا دی، مداحوں کو حیران کر دیا