شہر قائد میں موسم سرد اور خشک ہوگیا، محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں مزید اضافے کی نوید سنا دی۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سردی نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں، کراچی کے شہری مزید سردی کیلیے تیار رہیں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ پیرکو شہر کادرجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ روز میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ شہر قائد میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
مزید خبریں
پنجاب کے کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں
بارشوں کا سلسلہ طویل ہو جانے کی پیشن گوئی
یورپ میں نومبر ریکارڈ حد تک گرم ترین رہا،یورپی یونین سٹیلائٹ مانیٹرنگ سروس