Jan 26, 2021 | 2:11 PM

Trend TV

Better Informed Today

ترکی اور اسرائیل کے تعلقات بحال

ترکی اور اسرائیل کے درمیان 2 سال قبل سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تاہم اب ایک بار پھر یہ تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی نے دو سال کے وقفے کے بعد اسرائیل کیلئے اپنا سفیر نامزد کر دیا اور صدر طیب اردوان نے 40 سالہ افق اولوتاس کو اسرائیل میں سفیر مقرر کیا ہے۔
افق اولوتاس فلسطین کاز کے حامی اور ایران کے امور کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ترکی نے یہ فیصلہ نو منتخب امریکی انتظامیہ سے تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔تاہم اسرائیل نے اب تک جواب میں ترکی سفیر واپس بھیجنے کا اعلان نہیں کیا۔