Apr 17, 2021 | 11:04 PM

Trend TV

Better Informed Today

الزامات پر بابر اعظم کا جواب آگیا

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان پر لگائے جانیوالے الزامات بے بنیاد ہیں۔ حامزہ مختار انہیں 2016 سے بلیک میل کر رہی ہیں اور یہ معاملہ اس وقت بھی پولیس تک پہنچا اور حل کر لیا گیا۔ حامزہ مختار کی طرف سے بابر اعظم سے معافی مانگتے ہوئے صلح کی درخواست کی گئی مگر اب پھر بلیک میلنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے

سیشن کورٹ میں خاتون حامزہ مختار کی طرف سے بابر اعظم کیخلاف شادی کا جھانسہ دیکر استعمال کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں حامزہ مختار کے وکیل نے عدالت سے مزید وقت مانگتے ہوئے کہا کہ ہسپتال سے میڈیکل رپورٹس لینے کیلئے مزید وقت چاہئے کیونکہ اسی پر تمام کیس کا دارومدار ہے۔
بابر اعظم کے وکیل نے اس موقع پر اپنے دلائل میں کہا کہ خاتون نے بابر اعظم سے معذرت کرتے ہوئے صلح کرنے کی درخواست کی تھی لیکن اب دوبارہ بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے۔ بابر اعظم کے اس کیس کو انڈین میڈیا صبح شام چلارہا ہے اور ہو سکتا ہے خاتون نے کسی کے کہنے پر بابر اعظم کو دوبارہ ٹارگٹ کیا۔

وکیل نے کہا کہ بابر اعظم نیشنل ہیرو ہیں اور خاتون انہیں بلیک میل کرنے کے لیے درخواستیں دائر کررہی ہیں۔2016میں خاتون نے بلیک میل کرنا شروع کیا جس پر پولیس نے تحقیقات کیں جس میں بابر اعظم کو بے قصور قرار دیا اور پولیس افسران نے مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست داخل دفتر کردی۔