اگر ایماندار شخص ہی ٹیکس جمع کرسکتا ہے تو مولانا جیسا بندہ اس عہدے کے لیے پرفیکٹ ہے،ڈاکٹر اکرام الحق
ڈاکٹر اکرام الحق پاکستان کے چند بہترین اور ماہر ٹیکس ریسرچر کے طور پر جانے اور مانے جاتے ہیں۔ان کے مطابق اگر ٹیکس جمع کرنے کے لیے ایمانداری ہی واحد شرط ہے تو پھر اس وقت پاکستان میں مولانا طارق جمیل سے زیادہ ایماندار تو اور کوئی بندہ نہیں ہو گا۔لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ یہ عہدہ مولانا طارق جمیل کے حوالے کر دے تاکہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ٹیکس جمع ہو اور ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہو سکے۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹیکس ایکسپرٹ نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس جمع کرنے کے لیے سخت اور مناسب قوانین کا اطلاق اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بنیادی کنجی کا کردار ادا کرتے ہیں۔اگر ایف بی آر کے ذریعے ٹیکس جمع کرنے کا آپ کے پاس ایک ہی پیمانہ ہے کہ بندہ ایماندار ہو تو پھر ٹیکس جمع ہونا صرف معجزہ ہی ہو سکتا ہے۔
مزید خبریں
گائے کے مالک نے روز کتوں کے بھونکنے کی آواز سن کر سی سی ٹی کیمرہ لگانے کا فیصلہ کیا
عائشہ عمر کے ساتھ میرا سیٹھی نے بھی جنسی ہراسانی کا الزام لگا دیا
عاقب جاوید:جنوبی افریقہ کی ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئن ہے