Jan 26, 2021 | 2:27 PM

Trend TV

Better Informed Today

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

عوام پر پٹرول بم گرنے کے لیے تیار، قیمتوں میں کتنا اضافہ؟

اسلام آباد(ٹرینڈ ٹی وی آن لائن)حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیاجس کے بعد نئی قیمت103 روپے 69 پیسے ہوگی۔ہائی ڈیزل بھی 3 روپے مہنگا کیا گیانئی قیمت 108 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مٹی کا تیل 5 روپے فی لٹر مہنگا کیا گیانئی قمیت70 روپے 29 پیسے مقررکی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل5 روپے مہنگا کیا گیا نئی قیمت 67 روپے 86 پیسے مقرر کی گئی ہے۔نئی قیمیتں 15 روزکے لئے مقرر کی گئی ہیں۔