لاہور: پی ڈی ایم جلسے میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور عالمی وبا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مریم نواز ، مریم اورنگزیب ، سعد رفیق ، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر لیگی رہنماؤں پر تھانہ لاری اڈا میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ گریٹر اقبال پارک کے سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں درج کیا گیا ، ایف آئی آر میں 125 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا۔
دوسری جانب ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے مینار پاکستان جلسے پر ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ جھوٹی حکومت کی جھوٹی ایف آئی آر جلسے کی کامیابی کا تحریری ثبوت ہے۔
مزید خبریں
براڈ شیٹ کیس میں فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا
بختاور بھٹو کی شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر بلاول ہائوس کا ردعمل آگیا
مریم نوازکیخلاف شکنجہ تیار ،شیخ رشید نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا