Jan 17, 2021 | 8:48 AM

Trend TV

Better Informed Today

میر ظفراللہ جمالی۔۔ایک چھوٹے صوبے سے ایوان اقتدار تک

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی 76 برس کی عمر میں راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں وفات پا گئے ہیں۔ قیامِ پاکستان کے بعد سے وہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پہلے منتخب وزیرِ اعظم تھے۔ میرظفر اللہ خان جمالی کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انھیں راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ میر ظفر اللہ جمالی کا شمار بلوچستان کے ان چند بلوچ سیاست دانوں میں ہوتا ہے جنھوں نے وفاقی جماعتوں کے ساتھ سیاست کو ترجیح دی اور صوبے میں مقبول قوم پرستی کے رجحان سے خود کو دور رکھا۔ انھیں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پہلے منتخب وزیر اعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔