قومی ایئر لائن نے جعلی ڈگری کے تنازع کے بعد معطل کیے گئے 141 میں 110 پائلٹس کے لائسنس کلیئر قراردے دیئے ہیں۔
سینئر وکیل سلمان اکرم راجا نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نمائندگی کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ کو بتایا کہ پی آئی اے نے 110 پائلٹس کے لائسنس کلیئر اور 15 کے منسوخ کردیئے جبکہ 14 پائلٹس کو پرواز کے لیے غیر موزوں قرار دیا گیا ہے ان کے علاوہ چند کیسز میں فیصلہ ہونا باقی ہے۔
مزید خبریں
کراچی ،کلفٹن میں ٹک ٹاک کے جنون نے پاک فوج کے جوان کی جان لے لی
اداکارہ میرا نے شادی کا اعلان کر دیا
سمارٹ فیچرز والا ماسک بھی آگیا