ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر دشمن فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید، جوابی کاروائی میں بھارتی فوج کا بھی بھاری جانی و مالی نقصان بھارتی فوج کا ایک مرتبہ پھر رات کی تاریکی میں حملہ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بزدل بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر دشمن فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔ بھارتی فوج کی اس اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کاروائی کی۔ پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کاروائی کے نتیجے میں بھارتی فوج کا بھی بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ واضح رہے کہ حالیہ کچھ برسوں کے دوران ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیز کاروائیوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
مزید خبریں
اپنے والدین کے ولیمے میں شریک ہونے والا دنیا کا واحد بچہ ‘ دراصل معاملہ کیاہے ؟ آخر کار معلومات سامنے آ گئیں
پب جی کا نیا سیزن یکم اپریل کو جاری کیا جائے گا
عامر خان نے اچانک سوشل میڈیا چھوڑنے کی وجہ بھی بتا دی، مداحوں کو حیران کر دیا