Jan 21, 2021 | 10:52 PM

Trend TV

Better Informed Today

پی ڈی ایم : مارچ سے قبل سینیٹ الیکشن کروانے کی مخالفت کردی

سینٹ انتخابات مقررہ وقت سے قبل نہیں ہوسکتے، یہ سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے، سینیٹ الیکشن کی تاریخ تبدیلی سے پی ڈی ایم کا کوئی تعلق نہیں، الیکشن کب ہوگا یہ اختیارالیکشن کمیشن کا ہے۔
پی ڈی ایم رہنماؤں نے مارچ سے قبل سینیٹ الیکشن کروانے کی مخالفت کردی ہے، پی ڈی ایم رہنماء رانا ثناءاللہ، سینیٹرمولانا عبدالغفورحیدری اور مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سینٹ انتخابات مقررہ وقت سے قبل نہیں ہوسکتے، یہ سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے، سینیٹ الیکشن کی تاریخ تبدیلی سے پی ڈی ایم کا کوئی تعلق نہیں، الیکشن کب ہوگا یہ اختیارالیکشن کمیشن کا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پی ڈی ایم رہنماء سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری، رانا ثناء اللہ اور مرتضیٰ وہاب نے کیا۔ جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے سینٹ الیکشن مارچ سے قبل کروانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ جو آئینی ادارہ ہے اس کے انتخابات مقررہ وقت سے قبل نہیں ہوسکتے۔