May 16, 2021 | 8:57 PM

Trend TV

Better Informed Today

امریکہ کی ترکی پر پابندیاں

امریکہ کی ترکی پر پابندیاں

نیویارک: وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، امریکا نے ترکی کو نافرمانی کرنے کی سزا دیدی ، امریکا نے روسی ساختہ میزائل سسٹم ایس 400 کو خریدنے اور اُس کا تجربہ کرنے پر ترکی پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر کو کہا تھا کہ نیٹو کا اتحادی ہونے کے ناطے وہ روس سے کسی قسم کا بھی دفاعی معاہدہ نہ کرے۔ لیکن اس دھمکی کے باوجود رجب طیب ایردوان نے نہ صرف روس سے خطرناک میزائل سسٹم خریدا بلکہ اکتوبر میں اس کا تجربہ بھی کیا۔
ترکی صدر نے ایس 400 کے تجربے کے بعد اس اقدام کا حمایت بھی کی تھی، انہوں نے کہا کہ ترکی کا پورا حق ہے وہ اپنے دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے ہر طرح کے ہتھیار خرید سکتے ہیں۔