May 16, 2021 | 9:20 PM

Trend TV

Better Informed Today

مایا علی کس کی مسکراہٹ پر مرتی ہیں؟

مایا علی کس کی مسکراہٹ پر مرتی ہیں؟

پاکستان کی سپر اسٹار مایا علی نے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کھل کر ہنستے ہوئے نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

بڑی اسکرین سے واپس چھوٹی اسکرین پر لوٹنے والی اداکارہ مایا علی کی خوبصورتی اور ان کے نئے پروجیکٹ کے آج کل ہر جگہ چرچے ہیں، مایا علی کافی عرصے سے چھوٹی اسکرین سے دور تھیں جب کہ فلم ”پرے ہٹ لو“ کے بعد وہ کسی اور فلم میں بھی نظر نہیں آئیں۔
مایا علی کے نئے شوٹ سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ کر رہے ہیں اور ان کے نئے پروجیکٹس سے متعلق مداحوں میں کافی بے چینی بھی پائی جا رہی ہیں، مایا علی کے مداح بے تابی سے ان کا اداکار شہر یار منور کے ساتھ ڈرامہ سریرل دیکھنے کے منتظر ہیں۔
سوشل میڈیا پر اِن مایا علی کی جانب سے ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے ایک چھوٹی سی ننھی پری کو اٹھایا ہوا ہے اور بچی کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرا رہی ہیں جبکہ بچی بھی مایا علی کے ساتھ خوب مانوس نظر آ رہی ہے۔