Jan 23, 2021 | 3:01 AM

Trend TV

Better Informed Today

آرمی پبلک اسکول کی چھٹی برسی پر پشاور میں ہائی الرٹ

پشاور: سانحہ آرمی پبلک اسکول کی چھٹی برسی پرہائی الرٹ

پشاور کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی-
سانحہ آرمی پبلک اسکول کو آج چھ سال گزر گئے۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول کی چھٹی برسی کے موقع پر پشاور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک اسکول کی چھٹی برسی کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پشاور کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بھی سخت کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں تمام اہم سرکاری و غیرسرکاری عمارات کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی تقریبات پر بھی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول کی برسی پر مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں شہدا کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔
سانحہ اے پی ایس کی چھٹی برسی کے حوالے سے مرکزی تقریب آرمی پبلک اسکو ل پشاورمیں ہوگی۔

جس میں شہداء طالب علموں کے والدین اور غازیوں کومدعو کیا گیا ہے۔ شہدا کی درجہ بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی بھی کی جائے گی۔ شہدا کے قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول کی چھٹی برسی پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کا غم آج بھی تازہ ہے کیونکہ سانحہ آرمی پبلک اسکول ملکی تاریخ کا اندوہناک اور دلخراش سانحہ ہے۔