بابر کو بابراعظم بنتے دیکھا، جدوجہد کے دور سے ان کیساتھ رہا،پاکستانی ٹیم کی خوش نصیبی ہے کہ اس کے پاس بابرجیسا کپتان موجود ہے: سابق کپتان-
بابر اعظم ایسا کھلاڑی ہے جس کے لیے الفاظ کم پڑجاتے ہیں، سرفراز زبیر نذیر خان بدھ 16 دسمبر 2020 شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے مزید شیئر مزید اردو خبریں میں نے بابر کو بابر اعظم بنتے دیکھا ہے، میں جدوجہد کے دور سے ان کے ساتھ رہا (فوٹو : فائل) میں نے بابر کو بابر اعظم بنتے دیکھا ہے، میں جدوجہد کے دور سے ان کے ساتھ رہا (فوٹو : فائل) کراچی: سرفراز احمد نے بابر اعظم کو دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک قرار دے دیا اور کہا ہے کہ یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی خوش نصیبی ہے کہ اس کے پاس ایک بہترین کپتان موجود ہے جسے دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔
نیوزی لینڈ سے دیے جانے والے ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بابر اعظم ایسا کھلاڑی ہے جس کے لیے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں، اس مقام تک پہنچنے میں بابر اعظم کی سخت محنت کا نمایاں دخل ہے، بابر اعظم پاکستان ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں جب بھی ضرورت ہوتی ہے وہ ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ میں نے بابر کو بابر اعظم بنتے دیکھا ہے، میں جدوجہد کے دور سے ان کے ساتھ رہا، بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کو اچھی طرح لے کر چل رہے ہیں۔
مزید خبریں
گائے کے مالک نے روز کتوں کے بھونکنے کی آواز سن کر سی سی ٹی کیمرہ لگانے کا فیصلہ کیا
عائشہ عمر کے ساتھ میرا سیٹھی نے بھی جنسی ہراسانی کا الزام لگا دیا
عاقب جاوید:جنوبی افریقہ کی ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئن ہے