May 16, 2021 | 8:32 PM

Trend TV

Better Informed Today

اب پاکستان میں ملے گی سستی گاڑیاں

اسلام آباد: گاڑیوں کی قمیتوں روز بروز اضافے سے پریشان شہریوں کو فواد چوہدری نے خوشخبری سُنا دی۔ کہتے ہیں ملک میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جو جلد کم ہو جائیں گی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ نے کہا اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکڑک وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی ہے اور اس پالیسیوں کی وجہ سے گاڑیوں کی اجارہ داری ختم ہو جائے گی۔ لاہور اور کراچی جیسے بڑے شہروں کے ماحول کے لئے الیکڑک وہیکل پالیسی اہم ہے کیونکہ بڑے شہروں میں 35 فیصد سے زیادہ فضائی آلودگی ٹریفک کے دن بدن بڑھنے کی وجہ سے ہے۔