لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 31 جنوری تک حکمران مستعفی ہو جائیں ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تباہ نہیں ہو رہی، جو ڈیڈ لائن دی ہے وہ بہترین ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ لاہور میں جلسہ کامیاب کرانے میں پیپلز پارٹی کے کارکنان نے بہت محنت کی، تحریکیں چلانے کی پیپلز پارٹی کی ایک تاریخ ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں عمران خان کا بھی مقابلہ کرنا ہے، عمران خان کہتے ہیں وہ این آر او نہیں دیں گے، ہمیں نہیں چھوڑیں گے، عمران خان نے چھوڑنا ہے تو دہشت گردوں کو چھوڑنا ہے، عمران خان نے چھوڑنا ہے تو چینی اور آٹا مافیا کو چھوڑنا ہے۔
مزید خبریں
براڈ شیٹ کیس میں فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا
بختاور بھٹو کی شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر بلاول ہائوس کا ردعمل آگیا
مریم نوازکیخلاف شکنجہ تیار ،شیخ رشید نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا