Jan 23, 2021 | 4:46 PM

Trend TV

Better Informed Today

ٹیسٹ رینکنگ جاری سٹیون سمتھ پہلی اور بابر اعظم پانچویں پوزیشن پر برقرار

دبئی:آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ویرات کوہلی دوسری پوزیشن پر آگئے ،بابراعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ باﺅلرز میں پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ رینکنگ جاری کی گئی جس میں آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کین ولیمسن کو ایک درجے پیچھے دھکیل کر دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا، مارنس لبوشنگھے چوتھے، بابراعظم پانچویں، ڈیوڈ وارنر چھٹے، چتیشور پجارا ساتویں، بین سٹوکس آٹھویں، جو روٹ نویں اور اجنکیا رہانے دسویں نمبر پر ہیں۔