Jan 24, 2021 | 3:57 AM

Trend TV

Better Informed Today

لیموں کی خاص اور سب سے مہنگی قسم ’’فنگر لائم‘‘ کی قیمت 30تا 45ہزار روپے فی کلو

اپنے منفرد ذائقہ اور خاص لذت کی بنیاد پر دنیا بھر میں پسند کیے جانے والے لیموں کی خاص قسم ’’فنگر لائم‘‘ کی قیمت 30تا 45ہزار روپے فی کلو تک ہوتی ہے۔ فرانس کے نشریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق فگر لائم میں موتیوں کی مشابہت رکھنے والے دانے ہوتے ہیں جو دنیا بھر میں مہنگے ریستوران متعدد کھانوں میں استعمال کرتے ہیں۔
فنگر لائم آسٹریلیا کے ساحلی عاقوں کے بارانی جنگلات کے علاوہ دنیا کے دیگر خطوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس پھل کا ذائقہ کٹھا میٹھا اور عام لیموں سے بالکل مختلف ہوتا ہے، پھل کا گودا موٹے دانوں پر مشتمل ہوتا ہے جو متعدد ڈشز کی گارنش کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ فنگر لائم کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی طلب کے نتیجہ میں فرانس اور کیلیفورنیا میں بھی اس کی افزائش کی جا رہی ہے۔