Jan 26, 2021 | 2:45 PM

Trend TV

Better Informed Today

ومی ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

مصباح الحق:قومی ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

ویلنگٹن: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رمیز راجہ سے گفتگو کے دوران کوچنگ میں جارح مزاجی کی کمی نظر آنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی حکمت عملی بناتے ہیں اپنے وسائل کو دیکھنا پڑتا ہے.
مینجمنٹ کے لیے سب سے اہم یہی جاننا ہوتا ہے کہ کس پلیئر میں کیا صلاحیت اور اس کو کہاں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کپتان کا دوسروں کے لئے مثال بننا ضروری ہے۔

بابر اعظم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ نائب کپتان شاداب خان بھی ہے، دونوں جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں۔ دوسرے کھلاڑی بھی ان کی تقلید کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میرا دور مختلف تھا، لوگوں کو میری شخصیت کو نظر میں نہیں رکھنا چاہیے۔