May 16, 2021 | 8:43 PM

Trend TV

Better Informed Today

نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان کا گردہ نکال لیا

لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان کا گردہ نکال لیا

لاہور:کاہنہ میں سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر20سالہ نوجوان کا گردہ نکال لیا‘پولیس نے نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 20 سالہ نوجوان بلال کو لاہور کے جنرل اسپتال میں ڈرائیور کی نوکری کا جھانسہ دیا گیا تھا اور بلال سے نوکری کے لیے خون کے نمونے لیے گئے اور کچھ روز بعد نوجوان کو بے ہوش کر کے اغوا کیا گیا اور گردہ نکال لیا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور کاہنہ پولیس نے بلال کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گردہ نکالنے کی واردات میں خاتون اور جنرل اسپتال کے ڈرائیور نذیر سمیت 5 ملزمان ملوث ہیں۔5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ تفتیش کا عمل ابھی جاری ہے اور مزید انکشافات کی امید ہے جبکہ اس کیس میں دیگر گرفتاریوں بھی ہو سکتی ہیں۔