وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دبئی میں قائم پاکستانی قونصل خانے کا دورہ، قونصل خانے پہنچنے پر دبئی میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی اور قونصل خانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔
قونصل جنرل دبئی احمد امجد علی نے قونصل خانے کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قونصل خانے نے کرونا وبا کے دوران وطن واپسی کے منتظر 58،500 پاکستانیوں کو وطن واپس بھجوایا – 4600 ایسے پاکستانی جن کے پاس ملازمت ختم ہونے کے باعث وسائل نہیں تھے ان کے لیے ٹکٹس اور سفری اخراجات کا انتظام کیا – کرونا وبا کے دوران دبئی قونصل خانے نے 17500 راشن بیگز تقسیم کیے اور 359 میتیوں کو پاکستان بھجوانے کا بندوبست کیا۔
مزید خبریں
اپنے والدین کے ولیمے میں شریک ہونے والا دنیا کا واحد بچہ ‘ دراصل معاملہ کیاہے ؟ آخر کار معلومات سامنے آ گئیں
پب جی کا نیا سیزن یکم اپریل کو جاری کیا جائے گا
ٹک ٹاک کا استعمال نوجوان نسل کیلئے نشے کی طرح ہے، پشاور ہائیکورٹ کا حکم نامہ جاری