Jan 21, 2021 | 9:37 PM

Trend TV

Better Informed Today

کئی بار نیند نہیں آتی : عمران خان

وزیراعظم کی ایم کیو ایم کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے وفد کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ کارکنان اور ایف آئی آرسے متعلق معاملہ وزارت داخلہ دیکھے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں ملک اور صوبہ سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت کراچی پیکیج و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سینیٹ انتخابات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی ، وفدمیں خالدمقبول صدیقی،امین الحق اورحیدرعباس رضوی شامل تھے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسدعمر،علی زیدی، گورنرسندھ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ ایم کیوایم کے اراکین نے سینیٹ انتخابات میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔