Apr 17, 2021 | 11:08 PM

Trend TV

Better Informed Today

محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سے قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس کے ساتھ لفظی جنگ کے بعد محمد عامر نے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلاننگ کے تحت سائیڈ لائن کیا گیا،پرفارمنس کے باوجود تنقید کی جاتی ہے ۔
فاسٹ باﺅلر نے مزید کہا کہ پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کیساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا جبکہ اگلے 2 دن میں سارا کچا چٹھا کھولنے کا عندیہ بھی دے دیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی کے درمیان پہلا ٹی 20میچ کل کھیلاجائےگا، 15رکنی قومی سکواڈ کا اعلا ن کردیا گیا ہے جس کے مطابق شاداب خان کپتان مقرر، سرفراز احمد کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی اور ایڈن پارک میں کھلاڑیوں نے آخری ٹریننگ سیشن میں بھرپورحصہ لیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک ویڈیو پیغام میں محمد عامر کا کہناتھاکہ پی ایس ایل سے پہلے مجھے ذاتی طور پر دھچکا لگا کہ فائنل سے ایک دو دن پہلے ٹیم کا اعلان کردیا گیا ۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق صاحب ہی بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے ٹیم کا اعلان پی ایس ایل مکمل ہونے سے پہلے کیوں کیا ۔