Jan 17, 2021 | 7:27 AM

Trend TV

Better Informed Today

مردان: دہشت گردی کا بڑا حملہ ناکام ٗ اہم کمانڈر گرفتار

مردان: سی ٹی ڈی خیبر پختونخواہ نے مردان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پانچ افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مردان میں دہشت گردوں کی اطلاع پر ٹارگٹ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران پانچ افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔دہشتگردوں کا ہدف صوابی میں اسٹیل ملز میں کام کرنے والے غیر ملکی تھے، دہشتگردوں کے ہائی اسکول شاہ ڈھنڈ بابا اور نہر چوک بھی ٹارگٹ تھے اس کے علاوہ دہشتگردوں کا پشاور میں مسجد کو بھی ٹارگٹ بنانےکا منصوبہ تھا۔