پلوشہ خان نےکہا کہ عوام دشمن حکومت کےپاس ماضی کی حکومتوں پر الزام دھرنے کے سوا اپنی کارکردگی بتانے کے لئے کچھ بھی نہیں، وزراء کی بوکھلاہٹ ثابت کر رہی ہے کٹھ پتلی نزع کے عالم میں ہے، قوم سلیکٹڈ کے استعفیٰ کی منتظر ہے، تابعدار خان نے قوم کی حکم عدولی کی تو اس حکم عدولی کے جرم میں عمران خان کو جیل جانا پڑے گا۔
انہوں نےکہا کہ فروری میں اسلام آباد میں عوام کی عدالت لگے گی اور عمران خان ملزموں کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے، عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں، قوم ان سے این آر او نہیں استعفیٰ مانگ رہی ہےاور نیازی ریزی گنیشن آفر چاہتی ہے جس کو عمران خان این آر او کہہ رہے ہیں۔
مزید خبریں
براڈ شیٹ کیس میں فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا
بختاور بھٹو کی شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر بلاول ہائوس کا ردعمل آگیا
مریم نوازکیخلاف شکنجہ تیار ،شیخ رشید نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا