Jan 17, 2021 | 8:35 AM

Trend TV

Better Informed Today

پی ڈی ایم لانگ مارچ کا خواب کبھی پورہ نہیں ہوگا

شیخ رشید:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بہت جلد اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے جا رہے ہیں ،اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کرونگا ،اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا اسلام آباد میں نیا تھانہ کلچر لا رہے ہیں ،شہریوں کو عزت ملے گی ،اب پاکستان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی توہین پوری دنیا میں کہیں نہیں ہونے دینگے ،اسلام آباد میں غیر ضروری پولیس چوکیوں کو ختم کر رہے ہیں ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں شو آف ہینڈ کے ذریعے پہلی دفع شفافیت ہوگی ،انہوں نے کہا سینٹ انتخابات میں شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ کروانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے ،انہوں نے کہا عمران خان کی طرف یہ سینٹ انتخابات میں پہلی دفعہ شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ کروانا انتہائی زبردست اقدام ہے ،اگر ایسا ہو گیا تو سینٹ انتخابات میں دھاندلی کا شور ختم ہو جائے گا ۔