واشنگٹن :امریکہ کے ایٹمی پروگرام پر سائبر حملہ ہوا ہے۔ ہیکرز نے یو ایس انرجی ڈیپارٹمنٹ کے کمپیوٹرز بھی ہیک کرلیے ۔
تفصیلات کے مطابق ہیکرز نے امریکہ کے نیو کلیئر نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرلی۔نیشنل نیوکلیئرسیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے کمپیوٹرز بھی ہیک کیے گئے ہیں۔امریکہ کی ایٹمی پروگرام سے جڑے اداروں پر سائبرحملے کی تصدیق کی گئی ہے لیکن تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ہیکرز کون سی معلومات چرانے میں کامیاب رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے ابتدائی طور پرسائبر حملے کی ذمہ داری روسی ہیکرز پر عائد کردی ہے۔امریکہ کے نیو کلیئر ہتھیاروں کی ذمہ داری سنبھالنے والے نیشنل نیو کلیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن پر بڑا سائبر حملہ کرکے ہیکروں نے خفیہ معلومات چرائی ہیں۔فیڈرل انرجی ریگولیٹری کمیشن اور الاموس نیشنل لیبارٹریوں کے علاوہ محکمہ توانائی کے متعدد دفاتر کے نیٹ ورک میں بھی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات ملی ہیں۔
مزید خبریں
پب جی کا نیا سیزن یکم اپریل کو جاری کیا جائے گا
عامر خان نے اچانک سوشل میڈیا چھوڑنے کی وجہ بھی بتا دی، مداحوں کو حیران کر دیا
ٹک ٹاک کا استعمال نوجوان نسل کیلئے نشے کی طرح ہے، پشاور ہائیکورٹ کا حکم نامہ جاری