Apr 17, 2021 | 10:06 PM

Trend TV

Better Informed Today

آسٹریلیا نے بھارتی ٹیم کے بلے بازوں کے پرخچے اڑا کر رکھ دیئے۔

آسٹریلیا نے بھارتی ٹیم کے بلے بازوں کے پرخچے اڑا کر رکھ دیئے ، 36 رنز پر پوری ٹیم ہی آوٹ کر دی

پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں بھارت نے تاریخ کی شرمنا ک ترین کارکردگی دکھاتے ہوئے دس وکٹوں پرمحض 36 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 90 رنز کا ہدف دے دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی پوری ٹیم 36 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکا ، سب سے زیادہ 9 سکور اگروال نے بنایا ۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کیومنز نے 4 اور جوش ہیزل ووڈ نے 5 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا اور اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنا لیاہے ۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ، پہلی اننگ میں بھارت نے 10 وکٹوں پر 244 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ سکور کپتان ویرات کوہلی نے 74 بنایا ۔ بھارت کے 244 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 191 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور یوں بھارت کو 53 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ۔