Jan 23, 2021 | 6:08 PM

Trend TV

Better Informed Today

سلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر

محمد زبیر 70 فیصد عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ شیر علی کبھی بھی رانا ثناء اللہ کے لیے کوئی اچھی بات نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ شیر علی اور رانا ثناء اللہ کا آپسی اختلاف اُس وقت بھی تھا جب مسلم لیگ ن حکومت میں تھی اور وہ سیاست میں کچھ زیادہ سرگرم بھی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جلسے کے حوالے سے میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میں کبھی بھی نمبر گیم میں نہیں جاتا، نہ ہی میں گن سکتا ہوں اور نہ ہی میری اتنی اہلیت ہے۔ میرا ایک ہی سوال ہے جو میں نے سب سے پوچھا ہے کہ جب مریم نواز تقریر کر رہی تھیں تو مجھے کوئی ایک جگہ ایسی دکھا دیں جو خالی ہو، اور مجھے باہر کے بھی مناظر دکھا دیں کہ باہر کتنے لوگ تھے۔