اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری شریف خاندان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلمان شہباز سے پوچھنا چاہیے کیونکہ پاکستان میں مرغیوں کا سب سے بڑا کاروبار شریفوں کا ہے،پولٹری کی قیمت مصنوعی طریقے سے بڑھا کر پرانا نقصان پورا کیا جا رہا ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن مکمل ناکام ہوچکی ہے ،ذاتی مفاد کیلئے عوام استعمال کیا جا رہا ہے ،مریم نواز نے خود ٹویٹ کیا کہ نوازشریف نے دوممبران کا وفد اسرائیل بھیجا ،انہیں جواب دینا چاہیے کہ کس ڈیل کے لئے وفد کو اسرائیل بھیجا ۔
مزید خبریں
اپنے والدین کے ولیمے میں شریک ہونے والا دنیا کا واحد بچہ ‘ دراصل معاملہ کیاہے ؟ آخر کار معلومات سامنے آ گئیں
پب جی کا نیا سیزن یکم اپریل کو جاری کیا جائے گا
ٹک ٹاک کا استعمال نوجوان نسل کیلئے نشے کی طرح ہے، پشاور ہائیکورٹ کا حکم نامہ جاری