اسلام آباد: پاکستان کی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان 36 برس کی ہوگئی ہیں ، اداکارہ رواں سال سالگرہ قرنطینہ میں منائیں گی۔وہ 21 دسمبر 1984 میں پیدا ہوئیں تھیں ۔
ہمسفر ڈرامے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے ، جنہوں نے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنے فن کا لوہا منوایا ہے ۔
ماہرہ خان نے اپنے شوبز کرئیر کا آغاز 2006 میں بطور وی جے کیا اور 2011 میں شعیب منصور کی فلم بول سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ، جس میں ماہرہ خان ے معاون اداکارہ کا کردار ادا کیا تھا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے 2011 میں اپنے پہلے ڈرامے نیت میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن شہرت کی عروج ڈرامہ سیریل ہمسفر سے حاصل کیا ، جس میں انہوں نے خرد کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔
مزید خبریں
پہلے ہاتھ چھڑایااب راستے جُدا ،میلانیا ٹرمپ سے دور
بختاور بھٹو کی شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر بلاول ہائوس کا ردعمل آگیا
حریم شاہ:مفتی قوی نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا