Jan 24, 2021 | 4:03 AM

Trend TV

Better Informed Today

موجودہ حکومت ختم کرنے کیلئے جماعت اسلامی کا فیز ٹو کا اعلان

لوئر دیر :امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ اور مضبوط پاکستان بنانے کے لیے جماعت اسلامی نے بھرپور تحریک کا آغاز کیا ہے جس کے دوسرے فیز کا آغاز 25دسمبر کو گوجرانوالہ میں بھرپور جلسہ سے ہو گا۔کرونا کی وبا کے باعث چار ہفتوں کے لیے جلسے جلوسوں کو معطل کر دیا تھا۔

ایک بیان میں سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہو چکی ہے کہ ملک پر گزشتہ7دہائیوں سے مسلط اشرافیہ عوام کے دکھ درد کا مداوا نہیں۔ محلات میں رہنے والے حکمران طبقہ نے آج تک پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا، بلکہ انھوں نے اس راہ میں روڑے اٹکانے کی بھی بھرپور کوشش کی۔