Apr 17, 2021 | 10:32 PM

Trend TV

Better Informed Today

لاہور:بہن کا قتل

لاہور میں بہن کا قتل تین دن بعد شادی تھی

لاہور:ظالم بھائی نے شادی سے صرف تین دن قبل بہیمانہ تشدد کر کے بہن کو موت کے گھات اتار دیا ۔ جب اسے دفنانے لگے تو معلوم ہوا کہ اس پر شدید تشدد ہوا ہے جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں نعیم نامی ملزم نے شک کی بنیاد پر بہیمانہ تشدد کے بعد اپنی بہن کو قتل کر دیا جبکہ تین دن بعد اس کی شادی تھی۔ اس موقع پر اس ظلم کو چھپانے کی کوشش کی گئی مگر جب اہل محلہ نے لڑکی کے چہرے پر تشدد کے نشان دیکھے تو پولیس کو بلایا گیا ۔ پولیس نے جب تفتیش کی تو بھائی پر شک ہوا مگر پوسٹ مارٹم میں سب بات واضح ہو گئی کہ لڑکی کی موت تشدد کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور اس سلسلہ میں اہل محلہ کے بیانات لے لئے گئے ہیں۔
قتل ہونے والی لڑکی کے بھائی کے بارے میں اہم محلہ کا کہنا ہے کہ وہ بہت سخت مزاج کا لڑکا ہے اور اس سے قبل بھی اپنے گھر میں لڑتا رہتا تھا۔ اس نے قتل کرنے سے قبل اپنی بہن کو بہیمانہ انداز میں قتل کیا ۔ اس دوران کسی کو شک نہیں ہوااور اس کی موت کو حادثاتی وجہ قرار دیا جاتا رہا لیکن جب اس کی تدفین ہو رہی تھی تو اس کے چہرے پر تشدد کے نشان دیکھ کر اہل محلہ نے پولیس کی اطلاع دی جس کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔