Jan 26, 2021 | 2:10 PM

Trend TV

Better Informed Today

پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ، قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے ، بابر اعظم اور امام الحق انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

ٹی ٹوئنٹی میں فلاپ شو ، اب ٹیسٹ سیریز کا مشکل امتحان ، قومی ٹیم کے 17 رکنی اسکورڈ کا اعلان ، اوپننگ بلے باز عمران خان کی ٹیم میں انٹری ، ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔ محمد رضوان پہلی بار پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے ، ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہو گا۔ادھر ٹور سلیکشن کمیٹی نے اوپنر عمران بٹ کو 17 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں پہلی مرتبہ شامل کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم نے نیپئر میں ڈیرے جما لیے ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔

میزبان کیویز کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ قومی ٹی 20 اسکواڈ ہملتن سے بذریعہ بس نیپئر پہنچا گیا۔

اپنے بیان میں کپتان شاداب خان کہتے ہیں کہ خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر میدان میں اتریں گے۔

دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ باؤلنگ کوچ وقار یونس دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے، باؤلنگ کوچ پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد فیملی سے ملنے وطن واپس آجائیں گے۔